: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
واشنگٹن،31مارچ(ایجنسی) امریکہ کے صدر براک اوباما نے کل پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو ٹیلی فون کر کے ہفتے کے شروع میں لاہور پر دہشت گردانہ حملے اور اس میں بڑی تعداد میں لوگوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور دہشت گردی کے مسئلہ سے نمٹنے میں پاکستان کو
مکمل تعاون دینے کا یقین دلایا۔ مسٹر اوباما نے مسٹر شریف سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم کامیابی حاصل کی ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس جنگ میں مکمل کامیابی حاصل کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد لوگوں کے اعتماد کو کمزور کرنا ہے لیکن انہیں اس میں کامیابی نہیں مل پائے گی۔